15 سالہ فلمی کیریئر میں اپنا کونسا کردار پسند ہے؟ دیپیکا نے بتادیا
ممبئی،اگست۔بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون گزشتہ 15 سال سے فلموں میں کام کر رہی ہیں ، اس دوران انہوں نے کئی بہترین کردار نبھائے لیکن کیا آپ جانتے ہیں ان کا اپنا پسندیدہ کردار کون سا ہے؟میڈیا کے مطابق کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں 15 سالہ فلمی کیریئر میں نبھائے گئے اپنے پسندیدہ کردار کے بارے میں بتایا۔دیپیکا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پیکو’ میں پیکو کا کردار میرا پسندیدہ ہے کیوں کہ زندگی کے اس موڑ پر میں درحقیقت پیکو کی طرح ہی محسوس کرتی ہوں ، اس کردار سے میرا گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ میں اور میری بہن انیشا اب عمر کے اس حصے میں آگئے ہیں جہاں ہم ’پیکو‘ جیسے ہیں، اس کردار میں کچھ خاص بات ہے۔واضح رہے کہ پیکو میں دیپیکا نے امیتابھ بچن اور مرحوم عرفان خان کے ساتھ اداکاری کی تھی۔ اس فلم میں دیپیکا نے پیکو نامی ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی زندگی کے بارے میں کافی بلند سوچ رکھتی ہے۔