ممبئی،اپریل۔بھارتی خوبرو اداکارہ اننیا پانڈے نے 3 سالہ پرانا رشتہ ختم کرتے ہوئے اداکار ایشان کھتری سے بریک اپ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اننیا پانڈے گزشتہ 3برسوں سے اداکار ایشان کھتری کے ساتھ رشتے میں تھیں، اس جوڑی کو گزشتہ 3 برسوں سے بطور گرل فرینڈ بوائے فرینڈ ایک ساتھ گھومتے پھرتے اور تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ رشتہ اننیا پانڈے اور ایشان کھتری کی جانب سے ختم کر دیا گیا ہے، دونوں میں طے ہوا ہے کہ یہ دونوں اچھے دوست رہیں گے اور آنے والے وقتوں میں ایک ساتھ مزید کام بھی کر سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اننیا اور ایشان کے بریک اپ کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔واضح رہے کہ اننیا پانڈے اور ایشان کھتری نے فلم ’ کھالی پیلی ‘ میں بہترین اداکاری کے ذریعے شائقین کی نظریں اپنی جانب مبذول کروا لی تھیں، اسی فلم سے اس جوڑی کے رومانس کا آغاز ہوا تھا۔اننیا پانڈے نے 3سالہ پرانا رشتہ ختم کردیا
ممبئی،اپریل۔بھارتی خوبرو اداکارہ اننیا پانڈے نے 3 سالہ پرانا رشتہ ختم کرتے ہوئے اداکار ایشان کھتری سے بریک اپ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اننیا پانڈے گزشتہ 3برسوں سے اداکار ایشان کھتری کے ساتھ رشتے میں تھیں، اس جوڑی کو گزشتہ 3 برسوں سے بطور گرل فرینڈ بوائے فرینڈ ایک ساتھ گھومتے پھرتے اور تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ رشتہ اننیا پانڈے اور ایشان کھتری کی جانب سے ختم کر دیا گیا ہے، دونوں میں طے ہوا ہے کہ یہ دونوں اچھے دوست رہیں گے اور آنے والے وقتوں میں ایک ساتھ مزید کام بھی کر سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اننیا اور ایشان کے بریک اپ کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔واضح رہے کہ اننیا پانڈے اور ایشان کھتری نے فلم ’ کھالی پیلی ‘ میں بہترین اداکاری کے ذریعے شائقین کی نظریں اپنی جانب مبذول کروا لی تھیں، اسی فلم سے اس جوڑی کے رومانس کا آغاز ہوا تھا۔

Related Articles