یہودی آباد کاروں نیزیتون کے 300 پودے تلف کر دیے

نابلس،فروری۔گذشتہ روز یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں برقہ کے مقام پر فلسطینیوں کے زیتون کے باغات پرحملہ کرکے زیتون کے 300 پودے تلف کردیے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن میں مقامی سماجی کارکن غسان دغلس نے بتایا کہ مقامی شہریوں نے اپنیالقصور کے علاقے میں زیتون اور دوسرے تین سو پودے تلف کردیے۔ادھر برقہ میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔انسانی حقوق گروپ ’ہیومینان‘ کی رپورٹ کیمطابق گذشتہ برس 2021ء کے دوران فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں گذشتہ برس یہودی آبا کاروں نے فلسطینیوں پر 1088 حملے کیے۔ یہ حملے 2020ء کی نسبت 114 فی صد زیادہ ہیں۔

Related Articles