یو اے ای میں رمضان کے دوران اوقات کار میں کمی، اسکولوں میں دو ہفتے تعطیلات

دبئی،فروری۔متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران اوقات کار میں کمی متوقع ہے۔ بعض اسکولوں میں رمضان کے دوران دو ہفتے تک تعطیلات ہوں گی۔مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق ملک کے متعدد اسکولوں میں موسم بہار کی چھٹیاں اس بار رمضان المبارک کے دوران آرہی ہیں۔رمضان المبارک اس بار 23 مارچ کو چاند نظر آنے کے بعد سے شروع ہو کر 21 اپریل کو ختم ہونے کا امکان ہے۔متحدہ عرب امارات کے اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے گذشتہ سال، دبئی کی نالج اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ہدایت کی تھی کہ مقدس مہینے کے دوران پانچ گھنٹے سے زیادہ تعلیمی دورانیہ نہ رکھیں۔اس سال بھی رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار میں کمی متوقع ہے۔ملازمین کو رمضان کے دوران چھ گھنٹے روزانہ یا 36 گھنٹے فی ہفتہ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ملک کے لیبر قانون میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبے کے ملازمین کے لیے رمضان کے دوران روزانہ اوقات کار میں دو گھنٹے کمی کی جائے گی۔متحدہ عرب امارات میں اس سال 14 گھنٹے تک کا روزہ ہوگا۔

Related Articles