یو ایس ٹینس: جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

نیویارک -ستمبر، عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ یوایس اوپن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے سخت مقابلے کے بعد اطالوی حریف میٹیو بریٹینی کوشکست دی۔ جرمنی کے چوتھے سیڈ الیگزینڈر زویریف نے جنوبی افریقی حریف لائیڈ ہیرس کو زیرکرکے لاسٹ فور میں جگہ بنائی۔ خواتین میں انگلینڈ کی ونڈر گرل ایما رڈوکانونے سیمی فائنل میں نشست حاصل کی، انہوں نے سوئس حریف بیلنڈا بینسچ کوہراکر گھر بھیجا، عالمی نمبر چار جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکوا بھی یونان کی ماریا سیکاری سے ہارکر باہر ہوگئی۔

Related Articles