یوگی نے شاہجہاں پور کو دی308 کروڑ روپئے کی سوغات

شاہجہاں پور:دسمبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو شاہجہاں پور میں 308.18 کروڑ روپئے کی ترقیاتی پروجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا و افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف پروجکٹوں کے مستفیدین کو چیک، کنجی و سرٹیفکیٹ سے بھی نوازہ۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں اپنے یہاں کی سبھی سیٹوں پر بی جے پی کو جیت سے ہمکنارکیا اس کے لئے آب سبھی کاشکریہ۔ اس بدلے پارٹی نے شاہ جہاں پو ر کو راجیہ سبھا سیٹ اور تین ایم ایل سی دئیے۔ یہاں سے 2۔2اراکین پارلیمنٹ اور تین وزیر بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے پارٹی کو جتنا دیا پارٹی نے واپس کردیا۔ سروس کے لئے نمائندگی و سیاسی قیادت سے شاہجہاں پور کافی مستحکم ہے۔ ترقی و سیکورٹی کے ماڈل کو لے کر آپ کا آشیرواد لگاتار موصول ہورہا ہے۔ آپ سبھی کے تعاون سے ڈبل انجن کی حکومت ترقی کی رفتار کو ٹریپل انجن میں بدلے گی۔ پہلی بار ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں بھی بی جے پی کو جتائیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2017 سے پہلے حکومتیں جس ویژن سے کام کرتی تھیں۔ وہ صرف رسما ہوتی تھی۔ پہلے ترقی کی اسکیمات موصول نہیں ہوپاتی تھیں۔ شاہجہاں پور میونسپل کارپوریشن کی جب تشکیل ہوئی تب سے وہ پالیکا ہی تھی۔ سال 2017 میں شہر ی ترقیات کے وزیر کے طور پر سریش کھنہ نے شاہجہاں پور کو نگر نگم کی منظوری دینے کی بات کہی تھی۔ نگر نگم بننا خوش قسمتی کی بات ہے۔ ترقی کو بڑھانے کے لئے شہر کاری اہم شرط ہوتی ہے۔حکومت کی اسکیمات کا فائدہ عوام کو ملے۔ وزیر اعظم آواس اسکیم کے تحت یہاں 30ہزار غریبوں کو فائدہ ملا۔ 10170غریبوں کو مکانات دئیے گئے ہیں۔یوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدعنوانی سے پاک نظام قائم کیا اور ہر طبقے کی فکر کی۔ پی ایم سوندھی اسکیم کے تحت 14ہزار پٹری کاروباریوں کا سپنا پورا ہوا۔ کاروبار کو بڑھانے کے لئے اس ربقے کو بھی ترقی سے جوڑا گیا۔ خودکفالت کے ساتھ ہی احترام بڑھا رہے اور ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

Related Articles