یوگی حکومت پر برہم راہل-پرینکا، دس رکنی ٹیم کاس گنج بھیجی گئی

نئی دہلی، نومبر۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور اتر پردیش کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے جمعرات کو کاس گنج میں حراستی قتل کے واقعہ کے سلسلے میں یوگی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے تفصیلی اطلاعات حاصل کرنے کے لئے لیڈروں کا ایک گروپ بھیجا ہے۔کاس گنج میں پولیس حراست میں الطاف کے قتل کے بعد اتر پردیش میں امن و امان کی صورتحال کو انتہائی سنگین” قرار دیتے ہوئے مسٹر راہل گاندھی نے پوچھاکہ کیا اتر پردیش میں انسانی حقوق نام کی کوئی چیز باقی رہ گئی ہے؟”محترمہ وڈرا نے کہاکہ’’پولیس حراست میں ہونے والی اموات کے معاملے میں اتر پردیش ملک میں سرفہرست ہے۔ بی جے پی کے دور حکومت میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر خراب ہے۔ یہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔”انہوں نے یوگی حکومت کو اتر پردیش میں خواتین کے عدم تحفظ کو لے کر بھی گھیرا اور کہاکہ چاہے وہ سکریٹریٹ ہو، سڑک ہو یا کوئی اور جگہ، یوپی میں خواتین غیر محفوظ ہیں۔ یہ ہے حکومت کے خواتین کے تحفظ کے دعوے کی حقیقت۔ جنسی زیادتی کی شکایت پر کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے اتر پردیش کی ایک بہن کو اپنے واقعہ کی ویڈیو وائرل کرنا پڑی۔ کتنا صبر اور لڑنے کی طاقت ہو گی، میری یوپی کی بہنو، متحد ہو کر اپنی لڑائی اس طرح لڑو۔ تم لڑکی ہو، لڑ سکتی ہو۔ ملک کی ہر عورت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔دریں اثنا، ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کی رہنمائی میں ریاستی کانگریس کے سینئر رہنماؤں کا دس رکنی وفد کاس گنج بھیجا گیا ہے تاکہ واقعہ کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔

Related Articles