یوکرین کی سرحدوں سے باہر حملوں کی حوصلہ افزائی یا مدد نہیں کررہے: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن،مئی ۔ روس کی جانب سے یوکرین پر روسی صدر پوٹین کو قتل کرنے کی کوشش میں ڈرون حملے کرنے کے الزام پر اپنے رد عمل میں وائٹ ہاؤس نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن سرحدوں سے باہر یوکرینی حملوں کی حوصلہ افزائی اور مدد نہیں کرتا۔ ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ روس کا کیف پر الزام درست ہے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا کہ امریکہ کریملن پر حملوں کے بارے میں بیانات کی تفصیلات کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے بھی بدھ کے روز لگ بھگ ایسے ہی بیانات دیے ہیں۔بلنکن نے کہا کہ وہ ماسکو کے اس الزام کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ یوکرین نے روسی صدر پوٹین کو ڈرون حملے میں قتل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ کریملن سے باہر آنے والی کسی بھی چیز کو شک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکہ یوکرین پر تنقید کرے گا اگر اس نے ماسکو کے حملوں کے جواب میں روس پر حملہ کرنے کا خود فیصلہ کیا تو بلنکن نے کہا کہ یہ ایسے فیصلے ہیں جو یوکرین کو اپنے دفاع کے بارے میں کرنا ہوں گے۔

Related Articles