پلاٹینئم جوبلی: پبس، کلبس اور بار ایک بجے شب تک کھلے رہیں گے، پٹیل

لندن ،دسمبر۔ مجوزہ پبس، کلبس اور بارز کوبینک ہالیڈے ویک اینڈ پر اضافی دو گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی تاکہ لوگ ملکہ کی پلاٹینیم جوبلی تقریبات منا سکیں۔ وزیر داخلہ پریتی پٹیل انگلینڈ اور ویلز میں جمعرات 2جون سے ہفتہ 4جون تک لائسنسنگ کے اوقات کو معمول کے وقت 11 پی ایم سے بڑھا کرایک بجے شب تک کرنے کی خواہش مند ہیں۔ اس منصوبہ پر ایک ماہ طویل مشاورت ہوگی۔ وزراء نے وعدہ کیا ہے کہ رسمی امتیازی تعطیلات کے دوران ملکہ کی ’’بے مثال’’ تاج پوشی کے 70 سال کا جشن منایا جائے گا۔ واضح رہے کہ 2013ء لائسنسنگ ایکٹ کے تحت وزیر داخلہ کو پارلیمنٹ کے احکامات آنے سے قبل معمول کے اوقات سے زیادہ وقت تک کاروبار کھولے رکھنے کی اجازت دینے کا اختیار حاصل ہے۔ حکومت قبل ازیں 2011ء اور 2018ء میں شاہی شادیوں بشمول 2016ء میں ملکہ کی 90 ویں سالگرہ اور 2014ء میں ورلڈ کپ کے موقع پر ایسے ہی احکامات مسترد کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ اگلے سال 6 فروری کو ملکہ ایلزبتھ پہلی برطانوی ملکہ کا اعزاز حاصل کر لیں گی، جنہوں نے حکمرانی کے 70 سال مکمل کر لئے۔ محترمہ پٹیل نے کہا کہ لائسنسنگ کے اوقات میں توسیع کے ذریعہ لوگوں کو ہر میجسٹی دی کوئین کا جام صحت تجویز کرنے اور ملک کے لئے ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کا موقع مل جائے گا۔ تقریبات کا آغاز چار روزہ ویک اینڈ سے ہوگا، جس میں موسم بہار کی بینک ہالیڈے شامل ہوگی۔ یہ مئی کے اختتام سے جمعرات 2 جون اور جمعہ 3 جون کو اضافی بینک ہالیڈے تک جاری رہے گا۔

Related Articles