یوکرین میں موجود امریکی اداکار کا پیغام

کیف،مارچ۔یوکرین میں موجود امریکی اداکار وفلمساز شان پین کا کہنا ہے کہ اگر امریکی یوکرین کے لوگوں کو ایسی صورتحال میں تنہا چھوڑتے ہیں تو بطور امریکی ہم نیاپنی شناخت کھودی ہے۔شان پین کو اپنا بیان جاری کرنے سے پہلے جمعرات کو یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک سرکاری پریس بریفنگ میں دیکھا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق، یوکرین کے صدر کے آفس سے شان پین کا ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس سے اداکار کی یوکرین میں موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔شان پین نے اپنے بیان میں لکھا کہ’پہلے ہی کئی جانیں لینے کی ایک وحشیانہ غلطی ہو چکی ہے اور بہت سے دل دکھی ہو چکے ہیں، اور اگر پیوٹن باز نہ آئے تو اْنہیں یقین ہے کہ یہ مسٹر پیوٹن کی پوری انسانیت کے لیے سب سے بھیانک غلطی ہوگی‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’صدر زیلنسکی اور یوکرینی عوام جرات اور اصول کی تاریخی علامت بن کر ابھرے ہیں‘۔اْنہوں نے لکھا کہ’خوابوں کو جمہوری رنگ دینے کے لیے یوکرین نیزے کی نوک پر ہے۔ اگر ہم اسے اکیلے لڑنے دیتے ہیں تو بطور امریکی ہماری شناخت بھی ختم ہو جائے گی‘۔بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’اداکار شان پین روس یوکرین تنازع پر دستاویزی فلم بنانے کے لیے تیار ہیں اور وہ خصوصی طور پر دارالحکومت کیف آئے ہیں تاکہ یوکرین میں اس وقت رونما ہونے والے تمام واقعات کو ریکارڈ کیا جا سکے اور دنیا کو ہمارے ملک پر روس کے حملے کے بارے میں حقیقت بتائی جاسکے‘۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی کے آفس کی جانب سیاداکار شان پین کا یہ بیان جاری کرتے ہوئے یوکرین کی حمایت کرنے پر اْنکا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

Related Articles