یوکرینی خاتون اول اولینا زیلنسکی کی پرنسس آف ویلز سے ملاقات

لندن،ستمبر۔برطانوی پرنسس آف ویلز اور یوکرینی خاتون اول اولینا زیلنسکی کی پہلی ملاقات یہاں شاہی محل بکنگھم میں ہوئی ہے۔ یوکرینی خاتون اول ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی نمائندگی کے لیے لندن آئی ہیں۔ملکہ کی شاہی اعزاز کے ساتھ تدفین آج پیر کے روز متوقع ہے۔ اولینا نے ایک روز قبل پرنسس آف ویلز سے لندن کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ پرنسس آف ویلز کیتھرین اور ان کے شوہر ولیم کو نئے شاہ چارلس سوم نے دس روز قبل ویلز کی شہزادی اور شہزادے کا لقب دیا تھا۔ملکہ الزبتھ دوم کی اج پیر کے روز اعلان شدہ تدفین سے پہلے دنیا بھر سے قائدین لندن میں موجود رہے۔ یہ سب لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں برطانوی شاہ چارلس سوم کے ہمراہ ملکہ کی تدفین میں شرکت کریں گے۔ یوکرینی خاتون اول اولینا زیلنسکی بھی اسی مقصد کے لیے یہاں پہنچی ہیں۔

 

Related Articles