یوپی:ڈبل انجن کی حکومت بنائیں سڑکیں امریکہ سے بھی بہتر ہونگی:گڈکری

مرزاپور:دسمبر۔مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے اترپردیش کے ووٹروں سے گذشتہ پانچ سالوں میں ہوئے ترقیاتی کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے ووٹر ایک بار پھر’ڈبل انجن‘ کی حکومت بنائیں جس سے ریاست میں امریکہ سے بھی بہتر سڑکیں بنائی جاسکیں۔گڈکری نے یہاں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ پیر کو 3037کروڑ روپئے کے اخراجات والی146کلومیٹر لمبی قومی شاہراہ پروجکٹ کا افتتاح کے بعد عوامی سے خطاب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں یوگی حکومت نے قابل تعریف ترقیاتی کام کئے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے لوگوں سے ایک بار پھر یوگی حکومت کو سرکار چلانے کا موقع دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ’یوگی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیجیے،پھر یوپی کی سڑکیں یورپ کے میعار سے بہتر ہونگےبلکہ امریکہ جیسی ہونگی۔ملحوظ رہے کہ اس سے پہلے گڈکری نے جونپور میں بھی اترپردیش کو عالمی سطح کی سڑک سہولیت سے لیس کرنے کی بات کہی تھی۔وہیں مرزاپور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے سابقہ ایس پی حکومت کو جم کر ہدف تنقید بنایا۔یوگی نے سابقہ حکومت میں نوکریوں کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوتے ہی وصول شروع ہونے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ آج ہر کسی کو بلا تفریق نوکری مل رہی ہے۔ لیکن پہلے نوکری صرف ایک کنبے تک ہی محدود رہتی تھی۔ ریاست میں نوکری نکلتے ہی ایک کنبہ وصولی پر نکل پڑتا تھا۔

Related Articles