ووٹنگ کے نام دھاندلی کی گئی ۔اس لئے ترنمول کانگریس کی جیت ہوئی ہے

بی جے پی مایوس نہیں ہے:بی جے پی ریاستی صدر سوکانتا مجمدار

کلکتہ نفروری ۔ مغربی بنگا ل کے چار میونسپل کارپوریشن بدھان نگر، آسنسول، چندن نگر اور سلی گوڑی میں کراری شکست کے بعد بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار اور سابق ریاستی صدر دلیپ گھوش نے مشترکہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی شکست سے زیادہ یہ عوام کی شکست ہے کیوںکہ عوام کو آزادانہ طور پر ووٹ ڈالنے کا موقع نہیں دیا گیا ہے۔وسری جانب اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور ریاستی الیکشن کمیشن کے درمیان باہمی مفاہمت کا نتیجہ ہے اور یہ جمہوریت کے لیے باعث شرم ہے۔سوکانتا مجمدار جو باراسات کے دورے پر ہیںنے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن پارٹی ورکر کی طرح کام کیا کہ ۔جان بوجھ کرمرکزی فورسیس کی مدد نہیں لی گئی ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان میونسپل کارپوریشن کے نتائج سے مایوس نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ووٹنگ کے نام پر ایک مذاق ہے۔ اور مجھے نہیں لگتا ہے کہ یہ عوامی ریفرنڈم ہے۔بدھان نگر میں جعلی ووٹنگ ہوئی جولوگ دنیا سے چلے گئے ہیں ان کے نام پر ووٹنگ ہوئی ۔سوکانت مجمدار نے الزام لگایا کہ ترنمول بی جے پی کو روکنے کے لیے بائیں بازو کا استعمال کر رہی ہے۔ بالورگھاٹ کے ایم پی نےکہا کہ کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے تجربے کو ہی ان چار میونسپل کارپوریشن میں دہرایاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیں بازوں کے لوگ صرف پروپیگنڈہ کرتے ہیں ۔ان کے پاس صرف پانچ سے 6لوگ ہیں ۔شوویندو ادھیکاری نے پیر کی سہ پہر نتائج کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیوپوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘جمہوریت پر شرم آتی ہے۔ یہ نتیجہ ثابت کرتا ہے کہ مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات کے نام پر ایک فسانہ ہوا ہے۔دوسری طرف بی جے پی نے چار میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اور بقیہ میونسپل انتخابات کے پرامن انعقاد کے مطالبے پر پیر کو مغربی مدنی پور کے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔ اس پروگرام کی قیادت بی جے پی کے آل انڈیا نائب صدر دلیپ گھوش کر رہے تھے۔نتائج کے بارے میں دلیپ نے کہا، ’’ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ کوئی ووٹ نہیں ہوا۔ ووٹ لٹ چکے ہیں۔ اور نتائج ایسے ہی آئیں گے۔ پولس اور ریاستی الیکشن کمیشن کی جانبدارانہ کردار میں ایسے ہی نتائج آئیں گے۔ ہر جگہ ووٹنگ کے دن رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم عدالت جارہے ہیں ۔

Related Articles