یونان: پولیس نے پیٹرول کے پیسے نہ دینے پر نوجوان کو گولی مار دی

ایتھنز،دسمبر۔ یونان میں پیٹرول ڈلوانے کے بعد بل ادا نہ کرنے والا نوجوان پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، اس قتل کو مقامی لوگوں نے نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یونان کے شمالی شہری تھیسالونیکی کا رہائشی روما کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 16سالہ شہری گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے کے بعد نکلا تو موٹرسائیکل پر سوار پولیس اہلکاروں نے اْس کا پیچھا کیا اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔ نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا،پولیس حکام کے مطابق نوجوان نے گاڑی میں 20یورو کا پیٹرول ڈلوایا اور رقم ادا کیے بغیر فرار ہوگیا تھا۔واقعے کے بعد تھیسالونیکی میں روما کمیونٹی کے لوگوں اور عام شہریوں نے احتجاج کیا اور پولیس اقدام کو نسل پرستانہ قرار دیا۔

Related Articles