ہندی کو اپنانے کا عہد کریں: دھنکھڑ

نئی دہلی، ستمبر۔نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے بدھ کے روز کہا کہ ہندی کو زندگی کے ہر شعبہ میں اختیار کرنے اوراس کی حوصلہ افزائی کا عزم کرنا چاہیے۔ہندی دیوس کے موقع پر یہاں جاری ایک ٹویٹ میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا، "ہندی دیوس پرزندگی کے ہر شعبہ میں ہندی کو اپنانے اور اس کی حوصلہ افزائی کا عہد کریں۔مسٹر دھنکھڑ نے پہلے صدر ڈاکٹر راجیندر پرساد کے اقتباس- "اب یہ پورے ملک کی ذمہ داری ہے اور خاص طور پر ان لوگوں کی جن کی زبان ہندی ہے، کہ وہ اسے کس طرح ترقی دیں جس سے ہندوستان کی مخلوط ثقافت مکمل سخاوت کے ساتھ پروان چڑھ سکے۔‘‘ کا بھی ذکرکیا۔

Related Articles