ہندوستان کے پہلےچھوٹے سیٹلائٹ لانچ وہیکل (ایس ایس ایل وی) نے اڑان بھری

سری ہری کوٹہ، اگست۔ہندوستان کی پہلے چھوٹے سیٹلائٹ لانچ وہیکل (ایس ایل وی) نے ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ (ای او ایس -2) اور ایک شریک مسافر سیٹلائٹ ’آزادی سیٹ‘ کے ساتھ اتوار کو یہاں ستیش دھون خلائی مرکز (ایس ڈی ایس سی) سے اڑان بھری۔علی الصبح 2.18 بجے شروع ہوئی الٹی گنتی کے سات گھنٹے بعد صبح 09.18 بجے ایس ایل وی نے ایس ڈی ایس سی شار رینج سے کامیابی کے ساتھ اڑان بھری۔اس موقع پر اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر ایس سومناتھ، اسرو کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کے رادھا کرشنن اور مسٹر کے سیون اور مشن کنٹرول سینٹر کے سائنسدان موجود تھے۔جیسے ہی راکٹ نے اڑان بھری، نارنجی رنگ کے دھویں کا ایک غبار آسمان پر اڑتا ہوا نظر آیا اور ایسا لگا جیسے اس نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا ہو۔ایس ایس ایل وی 34 میٹر لمبا ہے جو پی ایس ایل وی سے تقریباً 10 میٹر کم ہے۔ پی ایس ایل وی کے 2.8 میٹر کے مقابلے اس کا قطر دو میٹر ہے۔ ایس ایس ایل وی کا لفٹ آف ماس 120 ٹن ہے، جبکہ پی ایس ایل وی کا وزن 320 ٹن ہے، جو 1,800 کلوگرام تک آلات لے جا سکتا ہے۔

Related Articles