ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی کسی میں ہمت نہیں:راجناتھ

جونپور:مارچ۔ وزیر دفاع راجن اتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی موثر قیادت اور سفارتی فہم کا نتیجہ ہے کہ آج دنیا کے کسی ملک کی حیثیت نہیں ہے کہ وہ ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھ سکے۔ملہنی اسمبلی حلقے کے کدوپور میں پارٹی امیدوار ڈاکٹر کے پی سنگھ کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ نے کہا’ ہم کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کرنا چاہتے لیکن جب کوئی ملک ہمیں آنکھ دکھاتا ہے تو ہم اس کے گھر میں سرجیکل اسٹرائیک کر نا بھی جانتے ہیں۔ ایسے ہم نے کر کے دکھا بھی دیا ہے۔ ہم کبھی مادر وطن کے سر کو جھکنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی انتخابات میں یہ صاف ہوگیا کہ اترپردیش کی عوام بی جے پی امیدواروں کو جتا کر تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔ ’مرکز کی نریندر مودی اور ریاست کی یوگی حکومت نے جتنی تیزی سے ترقیاتی کام کئے ہیں اتنا دیگر کسی پارٹیوں نے اب تک نہیں کیا ہے۔ کچھ سال پہلے تک بیمارو ریاست کے طور پر ملک میں اپنی شناخت بنانے والا اترپردیش آج ترقی کے معاملے میں مثال بن کر ابھرا ہے۔وزیر دفاع نے ریاست میں ملک کی دوسری معیشت بنانے کے لئے یوگی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوسالوں کے اندر سبھی گھروں میں نل و جل دینے کے ساتھ ہی ساتھ سبھی کو پختہ مکان دینے کے عزم کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔وزیر اعظم نے ایسی تبدیلی کی ہے کہ اب حکومت کی اسکیمات کا پورا کا پورا پیسہ مستفیدین کے کھاتوں و ہاتھوں میں پہنچ رہا ہے۔انہوں نے وبا میں بیرون ممالک کی خستہ حالی کا ذکر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ہم نے ویکسین بناکر نہ صرف سبھی کا مفت ٹیکہ کاری کا انتظام کیا بلکہ دوسرے ممالک کو بھی ویکسین بھیجنے کا کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہندوستان کے احترام میں اضافہ ہوا ہے۔آج ہندوستان عالمی اسٹیج پر کچھ بولتا ہے تو دنیا اسے سنتی ہے کہ ہندوستان کیا کہہ رہا ہے۔سنگھ نے کہا یوگی حکومت میں غنڈے مافیا جیل میں ہیں۔ ریاست میں نظم ونسق کا راج ہے۔انہوں نے بھوجپوری زبان میں موجود عوام سے پوچھا کہ کیا اس سے پہلے اتنا اناج ملا تھا کہ کھانے کے بعد بھی بچ جائے۔آج سیدھے آپ کے کھاتے میں کسان سمان ندھی کا پیسہ آرہا ہے۔ اس سے پہلے مرکز سے ایک روپیہ چلتا تھا تو آپ کے پاس پہنچتے پنچتے 10پیسہ ہوجاتا تھا۔یہ ہم نہیں سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی نے کہا تھا۔لیکن آج جتنا بھیجتے ہیں پورا کا پورا پہنچ رہا ہے۔

Related Articles