ہندوستان نے افغانستان کو طبی امداد کی 13ویں کھیپ بھیجی

نئی دہلی، اکتوبر ۔ ہندوستان نے آج کابل میں افغانستان کے لوگوں کو ضروری ادویات اور طبی آلات کی اپنی 13ویں کھیپ پہنچائی۔وزارت خارجہ نے آج یہاں کہا کہ افغانستان کے لوگوں کے ساتھ خصوصی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ادویات اور طبی سامان کی 13ویں کھیپ ان کی فوری ضرورت کے مطابق بھیجی گئی ہے۔ ہندوستانی حکام نے یہ اشیاء کابل کے اندرا گاندھی چلڈرن ہسپتال کے حوالے کر دیا۔ ان اشیاء میں پیڈیاٹرک سٹیتھوسکوپ، اسفیگمو مینومیٹر موبائل ٹائپ اور پیڈیاٹرک بی پی کف، ڈرپ چیمبر سیٹ، الیکٹرو کیوٹری نائیلون سیون وغیرہ شامل ہیں۔ہندوستان نے اب تک افغانستان کے لوگوں کو 45 ٹن طبی امداد فراہم کی ہے، جس میں کووِڈ ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں، انسداد تپ دق دوائیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 40 ہزار ٹن گندم بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

Related Articles