ہندوستانی خاتون کی ہاکی ٹیم دولت مشترکہ کھیلوں کے لیے بارسلونا سے لندن روانہ ہوگئی
بارسلونا، جولائی۔گول کیپر سویتا پونیا کی قیادت میں ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم پیر کو بارسلونا سے لندن کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ لندن پہنچنے پر قومی ٹیم بس میں ناٹنگھم جائے گی۔ ٹیم برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کے لیے روانہ ہونے سے قبل ناٹنگھم میں آخری تیاری کے کیمپ میں حصہ لے گی۔ ہندوستانی ٹیم ایف آئی ایچ ہاکی ویمنز ورلڈ کپ اسپین اور نیدرلینڈ 2022 میں چین کے ساتھ مشترکہ نویں نمبر پر رہی، جو 1 سے 17 جولائی تک کھیلا گیا تھا۔ سویتا نے بتایا کہ قومی ٹیم جلد ہی فارم میں واپس آئے گی، کیونکہ بدقسمتی سے ہم ایف آئی ایچ ہاکی ویمنز ورلڈ کپ میں اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیل سکے، لیکن ہم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں اپنی بہترین مظاہرہ دکھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ایک شاندار ٹیم ہے۔ ہم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ایک نئی شروعات کریں گے اور مجھے یقین ہے کہ ہم مقابلے میں بہترین ٹیموں کا سامنا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ سویتا نے کہا کہ ٹیم مقابلہ شروع ہونے سے پہلے اپنے کھیل کے کچھ پہلوؤں پر کام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا، ہمیں اپنے کھیل کے کچھ پہلوؤں کو بہتر بنانا ہے اور ہم کامن ویلتھ گیمز 2022 تک اس پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم اچھا کھیل رہے ہیں، لیکن میچ جیتنے کے لیے ہمیں کچھ چیزوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔