ہم اچھی شروعات کا فائدہ نہیں اٹھا سکے: سنجو سیمسن

دبئی ، ستمبر۔راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے بدھ کو یہاں آئی پی ایل 14 کے 43 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور سے شکست کھانے کے بعد کہاکہ سلامی بلے بازوں نے ٹیم کو اچھی شروعات دی لیکن ہم اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ سیمسن نے میچ کے بعد کہا ، لگتا ہے کہ مڈل آرڈر کو کچھ اعتماد کی ضرورت ہے۔ہماری شروعات اچھی رہی لیکن ہم اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے ۔ مڈل آرڈر کے بلے بازوں نے غلط ٹائمنگ سے شاٹ کھیل کر اپنی وکٹیں گنوائی ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک مشکل ہفتہ رہا ہے۔ ہمیں اچھی لڑائی لڑنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے مڈل آر ڈر کے بلے باز گیندبازوں پر دباؤ نہیں بناسکے ۔میں گیندبازوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔ ہمارے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے اور اس لئے ہم کھل کر کھیل سکتے ہیں۔ ہمیں آخری میچ کھیلنے تک اپنے حوصلے کو بلند رکھنے کی ضرورت ہے۔‘‘ راجستھان رائلز 11 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں ساتویں پوزیشن پر ہے۔ آخری تین میچ جیتنے کے بعد بھی راجستھان کا پلے آف میں پہنچنا طے نہیں ہے۔

Related Articles