ہمارے کپتان بابر اعظم ہیں، وہ بادشاہ میں وزیر ہوں: شاداب خان
لاہور،مارچ.پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہمارے کپتان اب بھی بابراعظم ہیں، آرام کر رہے ہیں، بابر بادشاہ اور میں وزیر ہوں۔لاہور میں پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں سنسنی خیز مقابلیمیں پشاور زلمی سے شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے ابتدا میں ہماری باڈی لینگویج اچھی نہیں تھی، ہمارے بولرز پہلے دس اوورز میں ہمیں مہنگے پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے ایونٹ میں مس فیلڈ نگ ہوئی، کیچز ڈراپ ہوئے، جب لیڈر ایسا کرے تو اس سے فرق پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گرنے سے بھی میچ ہمارے ہاتھ میں نہیں آسکا، ہم نے ایک پرفیکٹ ٹیم کھلائی لیکن ایونٹ میں وہ حاصل نہیں کر سکے جو کرنا چاہیے تھا۔شاداب خان نے کہا کہ بولنگ اور بیٹنگ میں ہم نے کم بیک کیا لیکن پشاور زلمی نے بہت اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا، ڈیتھ اوورز میں انکی بال ریورس سوئنگ بھی ہوئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے پاس بولنگ آپشن اچھے تھے، بابر اعظم کے پاس بہت تجربہ ہے انہوں نے بولرز کا اچھا استعمال کیا۔پاکستانی ٹیم کے دورہ افغانستان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے شاداب کا کہنا تھا کہ اچھی سیریز ہو گی ان کے کھلاڑی ہر جگہ لیگ کرکٹ کھیلتے ہیں، افغانستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھی ہے، ایشین کنڈیشنز میں اچھا کھیلتی ہے۔شاداب کا کہنا تھا کہ جو مجھے آتا ہے کوشش کروں گا وہی کروں، بے خوف کرکٹ کے ساتھ اسمارٹ کھیلنا ہوتا ہے، یہی دور جدید کی کرکٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے ٹیم کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے، تجربہ اہم ہوتا ہے لیکن نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملے گا جو کہ اچھی چیز ہے، میں اپنے ٹیلنٹ کیلئے بہت پرجوش ہوں ہماری بینچ اسٹرینتھ مضبوط ہو گی۔