ہماری توجہ صرف اپنی کارکردگی پر ہے: ڈو پلیسس

ممبئی، اپریل۔رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان اور میچ کے بہترین کھلاڑی فاف ڈو پلیسس نے میچ کے بعد کہاکہ ’’ہاں، میں اننگز کے اختتام پر تھوڑا تھکا ہوا محسوس کر رہا تھا۔ ایک طرف باؤنڈری بڑی ہے اور گیند بھی رک رہی تھی۔ اس لیے باؤنڈری لگانے میں کافی محنت کرنا پڑی۔ ڈو پلیسس نے کہاکہ ’’ٹیم پہلے چند اوورز میں وکٹیں گنواتی ہیں۔ لیکن ایسا ہوتا ہے، یہ ہمارے ساتھ بھی ہوا لیکن ہم نے بھی اس سے نکلنے کا راستہ نکالا۔ کون ٹیم کہاں پر ہے، یہ ہمارے اختیار میں نہیں، ہم کہاں ہیں ہماری توجہ ہے۔ ڈی کے، شہباز زبردست فارم میں ہیں۔ ہرشل ایک بہترین گیند باز ہے، اگر ایک دو دن ان کا خراب بھی جاتا ہے تو کوئی بات نہیں ہے۔‘‘ میچ میں چار وکٹیں لینے والے تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ نے کہاکہ ’’یہاں گیند بازی کرنے میں مزہ آیا۔ فاف نے ہمارے لیے بہترین بلے بازی کی۔ ایک سرے سے مسلسل وکٹیں گرنے کے باوجود انہوں نے اپنی رفتار برقرار رکھی۔ اس پچ پر تھوڑی سی گھاس تھی اور مجھے اچھال ملا تھا۔

 

Related Articles