ہری چندن نے چھتیس گڑھ کے گورنر کے طورپر حلف لیا

رائے پور،فروری۔ مسٹر وشوبھوشن ہری چندن نے آج چھتیس گڑھ کے گورنر کے طور پر حلف لیا۔ وہ ریاست کے نویں گورنر ہیں۔مسٹر ہری چندرن کو چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اروپ کمار گوسوامی نے حلف دلائی۔ مسٹر ہری چندن نے راج بھون کے دربار ہال میں منعقدپروقار تقریب میں ہندی زبان میں حلف لی۔ اس موقع پر پہلی خاتون محترمہ سپربھاہری چندن بھی موجود رہیں۔حلف برادری کی تقریب میں وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، سابق وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ،ریاستی وزرائے کونسل کے رکن چیف سکریٹری امیتابھ جین، انتظامیہ اور پولیس کے اعلی افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں معزز لوگ موجود تھے۔مسڑ ہری چندن کی ولادت اڑیسہ کے دھورکھا ضلع کے بان پور میں 3اگست 1934میں ہوئی تھی۔ مجاہدین آزادی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے مسٹر ہری چندن پانچ بار اڑیسہ اسمبلی کے رکن اور چار بار اڑیسہ حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔

 

Related Articles