ہریش راوت نے وزیر اعلیٰ دھامی سے یشپال آریہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا
نینی تال، دسمبر۔ کانگریس لیڈر اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہریش راوت نے سابق کابینہ وزیر یشپال آریہ پر حملے کی مذمت کی ہے اور وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔مسٹر راوت ریاستی کانگریس صدر گنیش گودیال کے ساتھ اتوار کو ہلدوانی میں یشپال آریہ کے گھر پہنچے اور معاملے کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے فون پر بات کی اور انہیں بتایا کہ مسٹر آریہ پر جان لیوا حملے کے لئے کان کن مافیاکو مورد الزام قررار دیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ اس پورے واقعہ میں پولیس کا کردار بھی مشکوک ہے۔ مسٹر آریہ کو ملزمان کی جانب سے پیشگی دھمکی دی گئی تھی اور پولیس نے اسے ہلکے میں لیا۔ ان کی حفاظت کے لیے صرف دو پولیس اہلکار تعینات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر آریہ کو مارنے کی پوری سازش کی گئی تھی اور یہ حملہ باج پور تھانے سے صرف 25 میٹر کے فاصلے پر ہوا تھا۔ اس لیے اس معاملے میں پولیس کی غفلت نظر آتی ہے۔واضح رہے کہ کچھ لوگوں نے احتجاج کیا اور مسٹر آریہ اور ان کے بیٹے اور نینی تال کے سبکدوش ہونے والے ایم ایل اے سنجیو آریہ پر سنیچر کو باج پور جاتے ہوئے مبینہ طور پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد مسٹر آریہ کی قیادت میں کانگریسیوں نے باج پور پولیس اسٹیشن پر دھرنا دیا۔ پولس نے اس معاملے میں باج پور کے سابق ضلع پنچایت ممبر کلوندر سنگھ کنڈا سمیت 13 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔