گورنر نے بالی کو ہوڑہ میونسپل کارپوریشن سے الگ کرنے کی تجویز پر مہر لگا دی

کلکتہ، دسمبر۔گورنر جگدیپ دھنکر نے بالآخر بالی میونسپلٹی کو ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن سے الگ کرنے کی ریاستی حکومت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ راج بھون کی طرف سے جمعہ کو بتایا گیا ہے کہ گورنر دھنکر نے بالی میونسپلٹی کو ہوڑہ میونسپل کارپوریشن سے الگ کرنے سے متعلق اسمبلی میں ریاستی حکومت کی طرف سے منظور کردہ قرارداد پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس سے قبل اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے بعد جب قرارداد کو گورنر کے پاس ان کی منظوری کے لیے بھیجا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کر اس پر دستخط کرنے سے انکار کردیاتھا کہ اس بل میں بہت سی خامیاں ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ریاستی حکومت سے کئی جواب مانگے تھے اور کئی سوال پوچھے تھے جن کا حکومت نے جواب نہیں دیا۔ اس پر سوال اٹھاتے ہوئے گورنر نے کہا تھاکہ مغربی بنگال حکومت آئینی قواعد پر عمل نہیں کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت کی طرف سے گورنر پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ انہوں نے ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کو الگ کرنے کے بل پر دستخط نہیں کیا ہے اس کی وجہ سے انتخابات نہیں ہوسکے ہیں۔

Related Articles