ہردوئی میں سڑک حادثہ، پانچ کی موت

ہردوئی:مارچ۔ اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے دیہات کوتوالی علاقے میں منگل کی دوپہر ایک کار اور آٹو رکشا کی ٹکر میں معصوم سمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ آٹو کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار چار مسافروں کی لاشیں مسخ ہوکر سڑک پر بکھر گئیں۔حادثے میں کار ڈرائیور کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ ہردوئی۔لکھنؤ ہائی وے پر تیز رفتار ویگن آر کار لکھنؤ سے ہردوئی کی جانب جارہی تھی کہ جئے پوریا اسکول کے سامنے مخالف سمت سے آرہے آٹو رکشا سے اس کی ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں ایک خاتون، دو مرد اور ایک معصوم کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ زخمیوں کو علاج کے لئے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا جہاں مزید ایک نے دم توڑدیا۔مہلوکین میں آٹو سوار ہیرالال ساری پور گاؤں باشندہ رام دلاری اور ان کی تین سال کی بیٹی ہرشتا شامل ہیں جبکہ سات سال کا بیٹا انوراگ زخمی ہوا ہے ۔ یہ سبھی سو بستر اسپتال میں دوا لینے جارہے تھے اس کے علاوہ آٹو میں سوار بھٹ پوروا کے شیام سنگھ اور ایک نامعلوم شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ کار ڈرائیور انکر سنگھ(17) کی موت ہوئی ہے۔ حادثے میں زخمی افراد کا علاج ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔

Related Articles