ہالی ووڈ فلم "ہالووین اینڈز”باکس آفس پرآتے ہی چھاگئی

کیلیفورنیا،اکتوبر۔ہالی ووڈ کی خو ف اوردہشت سے بھرپور ہاررفلم "ہالووین اینڈز” آتے ہی باکس آفس پر چھاگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سنیما گھروں میں ہارر فلم کا راج آج بھی برقرارہے۔ہالی ووڈ کی ہارر فلم "اسمائل” کے بعد رواں ہفتے ریلیز ہونے والی ایک نئی ہارر فلم "ہالووین اینڈز "نے ریلیز کے پہلے ہفتے 9 ارب سے زائد پاکستانی روپے کا بزنس کرلیا ہے۔اس سے پہلے گزشتہ ماہ کے آخر میں ریلیز ہونے والی سسپنس اور ہارر سے بھر پور فلم” اسمائل "نے دنیا بھر میں اب تک 30 ارب سے زائد پاکستانی روپے کا بزنس کیا ہے۔

Related Articles