ہاردک اب ہندوستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں

احمد آباد، مئی۔نچ آئی پی ایل فائنل اور پانچ خطاب ۔ اپنی آبائی ریاست گجرات کے لیے بطور کپتان پہلا آئی پی ایل اور فائنل میں جیت کے ساتھ پلیئر آف دی میچ کارکردگی۔ ہاردک پانڈیا کی ٹائٹل جیتنے کی بھوک ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور وہ ہندوستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں۔ ہاردک نے فائنل کے بعد کہا، میں ورلڈ کپ جیتنے کے لیے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا سکتا ہوں۔ ہندوستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ سے خواب کے پورا ہونے جیساہے۔ مجھے لانگ ٹرم، شارٹ ٹرم کے بارے میں نہیں معلوم لیکن میں ہندوتان کے لئے یقینی طورپر ورلڈ کپ جیتناچاہتا ہوں۔ہاردک کے رہتے ہوئے 2016 ٹی20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان، ویسٹ انڈیز سے ہار گیا تھا۔ اگلے سال چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹیم انڈیا کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں 2019 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی ہاردک کی موجودگی میں ہندوستان کو نیوزی لینڈ سے شکست ملی تھی۔ ہاردک نے چاربار ممبئی انڈینس کے ساتھ بار آئی پی ایل کا خطاب جیتا ہے، لیکن اس بار وہ ایک نئی ٹیم گجرات ٹائٹنز کے کپتان بنے اور اسے پہلے ہی سیزن میں تاریخی خطاب جیت دلادی۔ انہوں نے کہا، ’’یقینی طور سے یہ جیت تھوڑی خاص ہے کیونکہ میں یہاں کپتان بھی تھا۔ لیکن اس سے پہلے جو چار ٹائٹل جیتے وہ بھی خاص تھے۔ آئی پی ایل جیتنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں نے پانچ فائنل کھیلا اور ہربار خطاب جیتاہوں۔ تاہم یہ جیت ہمارے لیے اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ ہم ایک نئی ٹیم تھے اور اپنی میراث پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ ٹائٹل جیتنے کے بعد ہاردک نے ٹیم کے مینٹور آشیش نہرا کی بھی خوب تعریف کی۔ انہوں نے کہا۔ لوگ کہتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کا کھیل ہے، لیکن میں کہتا ہوں کہ گیند باز ہمیں میچ جتاتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس بورڈ پر بڑا اسکور نہیں ہے تو بھی آپ میچ وننگ گیندبازوں کے ساتھ میچ جیتنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ اس لئے میں اورآشو پا ( اشیش نہرا) اس ٹیم کی تشکیل کے آغاز سے ہی ایک مضبوط اور تجربہ کار باؤلنگ لائن اپ چاہتے تھے۔

Related Articles