ھنیہ کی لبنان میں جماعت اسلامی کی نئی قیادت کوانتخاب پرمبارک باد

غزہ،ستمبر۔اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے لبنان میں جماعت اسلامی کی نئی منتخب قیادت کو ذمہ داریاں سنھبالنے پرمبارب باد پیش کی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے لبنان میں جماعت اسلامی کے نو منتخب رہ نما محمد طقوش اور محمد شاتیلا کو فون کیا اور اتوار کو ہونے والے انتخابات میں جماعت اسلامی کے رہ نما منتخب ہونے پرانہیں اور جماعت کے کارکنان کو مبارک باد پیش کی۔محمد الطقوش کو گروپ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر منتخب کیا گیا۔ سابق سیکرٹری جنرل عزام الایوبی کی جگہ جماعت کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ الایوبی دو بار اس ذمہ داری پر فائز رہے۔ محمد شتیلا دوسری مدت کے لیے جماعت کی شوریٰ کونسل کے سربراہ مقرر ہوئے ہیں۔ہنیہ کے دفتر نے فلسطینی انفارمیشن سینٹر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک حماس کے سربراہ نے دونوں رہ نماوؤں طقوش اور شاتیلا کے لیے اپنی مخلصانہ خواہشات اور ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔بیان کے مطابق فون کال کے دوران ہنیہ نے فلسطینی عوام کے قومی حقوق کی حمایت میں جماعت اسلامی کے مثبت کردار کو سراہا۔

 

Related Articles