‘گھر بٹھاؤ’ مہم چلا رہے ہیں کمل ناتھ: نروتم

بھوپال، فروری ۔مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کانگریس کی جانب سے چلائی جارہی‘‘گھر گھر چلو’’ مہم کے مدنظر پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر کمل ناتھ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ‘‘گھر ۔گھر چلو نہیں بلکہ گھر بٹھاؤ’’ مہم چلارہے ہیں۔ ڈاکٹڑ مشرا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ مسٹر کمل ناتھ ریاست میں ‘‘گھر گھر چلو نہیں گھر بٹھاؤ’’ مہم چلا رہے ہیں۔ کانگریس کی ریاستی یونٹ کی میٹنگ میں کانگریس کے سرکردہ لیڈر دگ وجئے سنگھ، ارون یادو اور اجے سنگھ کی غیر حاضری اس بات کو ثابت بھی کرتی ہے ۔کل بھوپال میں کانگریس کی ایک بڑی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں کئی سرکردہ لیڈروں کی غیر موجودگی بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے ۔ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ عظیم ہندستان کو بدنام ہندستان کہنے والے مسٹر کمل ناتھ کے منہ سے قوم پرستی کی باتیں زیب نہیں دیتی ہیں۔ ویسے بھی کانگریس کا ملک دشمن کلچر کئی بار ثابت ہو چکا ہے ۔

 

Related Articles