گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کی شناخت

ناگپور، جنوری۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے اتوار کو یواین آئی کو یہ اطلاع دی۔اہلکار کے مطابق ناگپور پولیس نے ہفتے کے روز فون کرنے والے کا سراغ لگالیا۔ انہوں نے بتایا کہ بیلگاوی، کرناٹک میں ایک قیدی نے مسٹر گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔انہوں نے کہا کہ فون کرنے والے کی شناخت بدنام زمانہ گینگسٹر اور قتل کے ملزم جیش کانتا کے طور پر کی گئی ہے جو بیلگاوی جیل میں بند ہے۔ناگپور کے پولس کمشنر امیتیش کمار نے کہا کہ جیش کانتا نے ناگپور کے کھملا میں مسٹر گڈکری کے تعلقات عامہ کے دفتر کو دھمکی دینے کے لیے جیل سے تین غیر قانونی کالیں کیں۔جیش نے ٹیلی فون آپریٹر کو بتایا کہ وہ ‘ڈی گینگ کا رکن’ ہے اور مسٹر گڈکری کی سیکورٹی کے لیے بھتہ خوری کے طور پر 100 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر وزیر کو بم دھماکے میں مارنے کی دھمکی دی۔

 

Related Articles