گوف اور جبیور کوارٹر فائنل میں داخل

نیویارک، ستمبر۔نوجوان امریکی ٹینس کھلاڑی کوکو گوف نے چین کے ژانگ شوائی کے سخت چیلنج پر قابو پاتے ہوئے پہلی بار یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔گوف نے اتوار کو تیسرے راؤنڈ کے میچ میں 33 سالہ ژانگ کے خلاف سیدھے سیٹوں میں 7-5، 7-5 سے جیت درج کی۔18 سالہ گوف 2009 کے بعد یہاں کوارٹر فائنل تک پہنچنے والی سب سے کم عمر امریکی خاتون کھلاڑی ہیں۔اس سال کے شروع میں رولاں گیرو میں اپنا پہلا گرینڈ سلیم فائنل کھیلنے والی گاف کا سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے فرانس کی 17ویں سیڈ کیرولین گارشیا سے مقابلہ ہوگا۔دریں اثنا، آسٹریلیا کی اجلا ٹوملانووک اور اونس جبجور نے پہلے سیٹ میں پیچھے ہونے کے بعد واپسی کرتے ہوئے اپنے اپنے پری کوارٹر فائنل میں کامیابی حاصل کی۔تیسرے راؤنڈ میں ڈبلیو ٹی اے لیجنڈ سرینا ولیمز کو شکست دینے والی ٹوملانووک نے لوئس آرمسٹرانگ اسٹیڈیم میں لیوڈمیلا سمسونوا کو 7-6 (8), 6-1 سے ہرا کر لگاتار دوسرے گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔تیونس کی پانچویں سیڈ جبیور نے بھی پہلے سیٹ میں 2-5 سے آگے جانے کے بعد واپسی کرتے ہوئے 18 ویں سیڈ ویرونیکا کدرماٹووا کو 7-6(1)، 6-4 سے شکست دی۔ تیونس کی کھلاڑی کی کدرماتوا کے خلاف چار میچوں میں یہ پہلی جیت ہے۔ٹوملانووک اور جبیور منگل کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

 

Related Articles