گوا میں غیر قانونی طور پر بنایا گیا بنگلہ قانونی طریقے سے گرایا جائے: روڈریگس

پنجی، اکتوبر۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان ساویو روڈریگس نے جمعہ کو گوا میں غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے بنگلے کو قانونی طور پر منہدم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مسٹر روڈریگس کا یہ بیان مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی کے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مہوا موئترا کے خط کے جواب میں آیا ہے۔ خط میں مسٹر ریڈی نے کہاکہ ’’میں نے معاملے کی جانچ کرائی ہے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے 16 اگست کو قدیم یادگاروں اور آثار قدیمہ کے مقامات اور باقیات ایکٹ 1958 کی دفعات کے تحت غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے بنگلے کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔‘‘ مسٹر روڈریگس نے کہا کہ فی الحال ہائی کورٹ نے بنگلے کو نقصان پہنچانے کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ اے ایس آئی کے حکم سے واضح ہے کہ یہ بنگلہ غیر قانونی طور پر بنایا گیا ہے۔ بنگلے کو قانون کے تحت گرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) قائم کرے جو مختلف عہدیداروں میں سے کچھ نمائندوں کی جانب سے کئے جانے والی غلطیوں کی تحقیقات کرے، جنہوں نے مذہبی حساسیت کے حامل اے ایس آئی کے محفوظ علاقے میں غیر قانونی بنگلوں کی تعمیر کو نظر انداز کیا۔

Related Articles