گلوکار جوبن نوٹیال حادثے میں شدید زخمی
ممبئی،دسمبر ۔ بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں ممبئی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔میڈیا کے مطابق پلے بیک سنگر جوبن نوٹیال گزشتہ روز مبینہ طور پر عمارت کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کی کہنی اور پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ سر پر بھی چوٹ لگی۔حادثے کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کے دائیں بازو کا آپریشن کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جوبن نوٹیال نیپاکستانی گانے بول کفارہ کیا ہوگا اور استاد نصرت فتح علی خان کی مشہور زمانہ قوالی ’غم ہے یا خوشی ہے تو میری زندگی ہے تو‘ کی نقل کرکے خوب شہرت حاصل کی ہے۔