کیچ پکڑنے کے مواقع گنوانے سے میچ ہارے: ڈو پلیسس

ممبئی، مارچ۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے نومنتخب کپتان فاف ڈو پلیسس نے اتوار کو یہاں پنجاب کنگز کے خلاف ایک قریبی مقابلے میں شکست کے بعد کیچز کے مواقع گنوانے کو شکست کی وجہ بتایا۔ ڈو پلیسس نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ بلے بازی واقعی اچھی تھی۔ ہم نے میچ کے آخری لمحات میں کیچ چھوڑے اور اوڈین اسمتھ نے آٹھ گیندوں پر 25 رنز بنا کر میچ کا رخ موڑ دیا۔ ہم نے 10 رنز پر ان کا کیچ گرا دیا۔ ہم ان کے بعد نچلے آرڈر کے بلے بازوں کو اندرآتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔ کیچ پکڑنے والا میچ میں کامیابی حاصل کرتاہے۔ میدان پر تھوڑی اوس تھی اس لئے گیندبازوں کے لئے حالات قدرے مشکل تھے، لیکن میرے مطابق گیندباز گیلی گیند کے ساتھ بہت اچھے تھے۔ چھوٹے چھوٹے مارجن جیت ہارکی وجہ بنتے ہیں۔تاہم پنجاب نے ہدف کا تعاقب بہت اچھے طریقے سے کیا۔ انہوں نے پاور پلے میں اچھی بلے بازی کی۔ آر سی بی کے کپتان نے کہا، “دوسری اننگ میں گیند تھوڑی اور رک کرآئی۔ اس کے باوجود، ہم نے اچھی طرح سے ایڈجسٹ کیا۔ ہم نے بیچ میں بہت اچھی چیزیں کیں، لیکن آپ جانتے ہیں کہ اوڈین اسمتھ بلے کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں، اس لیے آپ کو ان جیسے بلے بازوں کے کیچ کو پکڑناہوگا۔ اگر ہم ان مواقع سے فائدہ اٹھاتے تو کھیل بالکل مختلف ہوتا۔ میں تھک گیاتھا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے خود کو چوٹ پہنچائے بغیر لمبی اننگ کھیلی۔ میں نے اپنی کہنی کی چوٹ سے ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگایا ہے، اس لیے آج بلے سے شروعات کرنا مشکل رہا۔ پہلے چار اوورز میں گیند سوئنگ ہو رہی تھی، اس لیے میں نے 10 گیندوں میں صرف ایک رن بنایا۔ بلے کو پکڑنا تھوڑا مشکل تھا لیکن شاٹ لگانا اچھا لگتا ہے۔

 

Related Articles