کینیڈا: چاقو سے حملے کا 1 ملزم مردہ پایا گیا

سسکیچوین، کینیڈا،ستمبر۔کینیڈا میں چاقو سے حملے کا 1 ملزم پولیس کو مردہ حالت میں مل گیا۔ پولیس اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق مشتبہ دوسرا بھائی مائلز سینڈرسن تاحال مفرور ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس 2 مشتبہ بھائیوں ڈیمیئن سینڈرسن اور مائلز سینڈرسن کو تلاش کر رہی تھی۔ پولیس کو ملزم ڈیمیئن سینڈرسن کی لاش 1 مکان کے قریب ملی جس کی تلاشی لی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈا کے صوبے سسکیچوین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے۔پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت ڈیمیئن سینڈرسن اور مائیلز سینڈرسن کے ناموں سے کرتے ہوئے ان کی تصاویر جاری کی تھیں۔چاقو زنی کے ان واقعات میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ان حملوں کو’خوفناک‘ قرار دیا تھا۔

Related Articles