کیلیفورنیا میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک

لاس اینجلس، مئی۔امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے چھوٹے صحرائی علاقے میں فائرنگ کی واردات میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے یہ خبر دی۔ بیکرز فیلڈ کے ایک ٹیلی ویژن KGET-TV نے اطلاع دی ہے کہ شوٹنگ اتوار کی دیر رات موجاوی کے ایک گھر میں ہوئی۔ جہاں تقریباً 4000 باشندوں کی کمیونٹی ہے۔ یہ ریاست کی جنوبی وسطی وادی میں کیرن کاؤنٹی کی سیٹ بیکرز فیلڈ سے تقریباً 104 کلومیٹر مشرق میں رپورٹ میں کیرن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مہلوکین کی عمر20 یا 30 کی دہائیوں میں تھیں۔ فائرنگ کی واردات میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک کو ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

Related Articles