کیرالہ میں کشتی حادثہ، مرنے والوں کی تعداد ہو ئی 22

ملاپورم، مئی۔کیرالہ میں تنور کے قریب کوراپوزا ندی کے مہانے پر اوٹوپورم-تھوول تھیروم ساحل پر پیش آئے ایک کشتی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد اتوار کو بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں پارپنگڑی کے ایک ہی خاندان کے نو افراد کی موت ہو گئی۔ تمام 22 مرنے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ان میں سات بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے 10 منٹ کے اندر ماہی گیروں اور مقامی باشندوں نے 10 مسافروں کو بچا لیا۔پولیس کو شبہ ہے کہ حادثے میں ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش میں بحریہ، این ڈی آر ایف، فائر ڈپارٹمنٹ، ریسکیو اسکوبی ٹیم اور مقامی ماہی گیر مہم چلا رہے ہیں۔ کشتی کے مالک تنور کے رہائشی نذر کے خلاف ناقابل ضمانت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد نذر فرار ہو گیا۔ چار شدید زخمی بچوں کو کوٹکل کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Related Articles