گولا گوکرناتھ میں بی جے پی کی جیت پر یوگی نے دی مبارک باد

لکھنؤ:نومبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھیم پور کھیری ضلع کی گولا گوکرناتھ سیٹ پر ضمنی الیکشن میں بی جے پی کی جیت کا سہرا پارٹی کارکنوں کی محنت کو دیتے ہوئے ووٹروں کو جیت کی مبارک باد دی ہے۔ضمنی الیکشن میں اتوار کو ہوئی ووٹنگ کے بعد اعلان کئے گئے انتخابی نتیجے میں بی جے پی امیدوار امن گری نے ایس پی کے ونئے تیواری کو 34ہزار سے زہادہ ووٹوں سے شکست دے دیا۔ اس سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے اروند گری کی حال ہی میں انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔یوگی نے انتخابی نتیجے کے اعلان کے بعد ٹوئٹ کر کے اپنے مبارک باد پیغام میں کہا’ یوپی کی گولا گوکرناتھ اسمبلی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں بی جے پی کی وراٹ جیت کی سبھی محنتی کارکنوں اور معزز رائے دہندگان کو مبارک باد۔ یہ شاندار جیت ڈبل انجن کی بی جےپی حکومت کی مفاد عامہ کی پالیسیوں کے تئیں اٹوٹ عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ شکرہ گولا گوکرناتھ کے باشندوں۔قابل ذکر ہے کہ ضمنی الیکشن میں جیتنے والے بی جے پی امیدوار امن گری مرحوم ایم ایل اے اروند گری کے بیٹے ہیں۔

Related Articles