کیرالہ میں منّار کے قریب لینڈ سلائیڈنگ

اڈُکی، اگست۔کیرالہ کے اڈکی ضلع میں منار کے نزدیک کنڈلا پوتھکوڈی میں ہفتہ کی صبح موسلا دھار بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے دو دکانوں اور ایک مندر پر بھاری مقدار میں ملبہ جمع ہو گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد تقریباً 142 خاندانوں کو دیوی کلم پنچایت کے ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ملبے میں دو آٹو رکشا پھنس جانے سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا ہے۔گزشتہ سال اگست میں منار کے قریب پیٹیموڈی میں موسلادھار بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے تقریباً 55 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Related Articles