کیتھے پیسیفک دہلی، ممبئی سے پروازوں میں اضافہ کرے گی

نئی دہلی، دسمبر۔ہانگ کانگ کی ایئر لائن کیتھے پیسفک نے جمعرات کو کہا کہ وہ جنوری سے ممبئی اور دہلی سے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی اور بنگلورو-ہانگ کانگ روٹ پر ایئربس A350-900 بھی متعارف کرائے گی۔ کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے ممبئی اور دہلی سے پروازیں بالترتیب پانچ اور سات فی ہفتہ کی جائیں گی۔کیتھے پیسفک کے جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ سیلزآنند یدیری نے کہا، "ہم ممبئی اور دہلی سے پروازوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ بنگلورو-ہانگ کانگ روٹ بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے پر A350-900 رینج کا طیارہ لگائیں گے۔ یہ ہمارے بیڑے کے جدید ترین طیاروں میں سے ایک ہے اور اس کی ایندھن کی بہتر کارکردگی صحت مند ترقی کے اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Related Articles