کیا عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیں گی؟
ممبئی،؍جولائی۔بھارتی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اورمعروف اداکاررنبیر کپور نے گزشتہ ماہ اعلان کیا کہ وہ بہت جلد والدین کے رتبے پر فائز ہو رہے ہیں ،لیکن کیا عالیہ بچے کی پیدائش کے بعد بالی ووڈ اندسٹری کو خیر باد کہہ دیں گی؟تفصیلات کے مطابق فلمی دنیا میں انتھک جدوجہد اور محنت کے بعد چند ہی اداکارائیں ہیں جنھیں شہرت ملی لیکن شادی اور بچے ہونے کے بعد وہ اپنا محنت سے کمایا ہوا کریئر چھوڑنے پر مجبور ہو گئی۔ گزشتہ ماہ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو یہ خبر دی کہ وہ اور رنبیر جلد والدین بننے والے ہیں۔ بالی ووڈ میں کپور خاندان کی یہ روایت بھی رہی ہے کہ شادی کے بعد ان کے گھر کی بہو فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیتی ہیں جیسے ببیتا کپور اور نیتو کپور ہیں تاہم کرینہ کپور نے اس رجحان کو توڑدیا۔ بی بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپورکا عالیہ بھٹ کے حوالے سے کہنا ہے کہ” بچے کی پیدائش ہونا بہت فطری عمل ہے، یہ خدا کا تحفہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ وقت بدل گیا ہے۔ عالیہ جتنی محنت سے اپنا کام کر رہی ہیں، وہ مستقبل میں بھی محنت کرتی رہیں گی اس میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی”۔رنبیر کپور نے کہا کہ "شادی کے بعد خاندان اور بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری صرف خواتین پر ہی کیوں؟مردوں کو بھی اس ذمہ داری کا احساس کرنے کی ضرورت ہے اور میں اس کے لیے تیار ہوں”۔انہوں نے مزید کہا کہ "شادی اور بچہ پیدا ہونے کے بعد مرد تو فلموں میں مسلسل کام کرتے رہتے ہیں اور ان کی زندگی نہیں رکتی لیکن اس میں نقصان صرف اداکاراؤں کا ہوتا ہے”۔رنبیر کپور نے کہا کہ "مجھے معلوم ہے کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ عالیہ اپنے کریئر کے عروج پر ہونے کے باوجود ماں بن رہی ہیں، حالانکہ عالیہ کے ذہن میں کبھی یہ نہیں آیا کہ وہ بہت مقبول ہیں”۔رنبیر کپور کا مزید کہنا ہے کہ” کبھی عالیہ بچے کی دیکھ بھال کریں گی تو کبھی وہ خود کرینگے”۔واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور پچھلے دنوں ایک ٹیلی ویزن پروگرام میں مدعو تھے ،جہاں انہوں نے ڈرامہ سیریز "انوپما” کی اداکارہ روپالی گنگولی سے والدین بننے کا طریقہ کار اور فرائض کے ٹپس حاصل کئے۔جس کی ویڈیو وائرل ہے۔