کیا رنبیر اور عالیہ نے شادی کر لی؟

ممبئی،اپریل۔بالی وڈ کی مایہ ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے۔میڈیا نے رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیہیں۔رپورٹ میں کیے گئے دعوے کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی کے لیے ایک نجی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اداکار جوڑی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔وائرل تصویر میں عالیہ اور رنبیر کو عروسی لباس میں مالا پہنے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس حوالے سے اداکار جوڑی کا فی الحال کوئی بیان سامنے آیا ہے۔شادی کی تقریب کے حوالے سے رنبیر نے میڈیا کو رد عمل دیا تھا کہ پاگل کتے نے کاٹا جو شادی کی تاریخ میڈیا کو بتا دوں، رنبیر نے صرف اتنا کہا تھا کہ عالیہ اور میں جلد شادی کریں گے۔

Related Articles