کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز سے بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی پیدا کرنے میں مدد ملے گی: انوراگ ٹھاکر

نئی دہلی، اپریل ۔مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز (کے آئی یو جی) سے بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ ٹھاکر کرناٹک میں منعقد ہونے والے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دے رہے تھے۔ بات چیت کے دوران محکمہ کھیل کی سکریٹری سجاتا چترویدی، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ پردھان اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ یونیورسٹی گیمز وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کے مطابق ہیں، جنہوں نے گیمز کے پہلے ایونٹ میں شرکاء سے خطاب کیا تھا اور اولمپک سمیت اہم بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹس کے ایک ایک مضبوط بنیاد کے طور پر یونیورسٹی کھیلوں کی اہمیت کے بارے میں بتایاتھا۔ ٹھاکر نے کہا کہ کے آئی یو جے2021 کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا دوسرا ایونٹ ہے، جو بنگلور میں منعقد ہوگا اور جین مانیا یونیورسٹی ان گیمز کی میزبان یونیورسٹی ہوگی۔ یہ مقابلہ کرناٹک حکومت کی طرف سے 24 اپریل سے 3 مئی 2022 تک نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت، حکومت ہند کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کے آئی یو جی2021 میں تقریباً 190 یونیورسٹیوں کے 3879 سے زیادہ شرکاء کی شرکت ہوگی، جو 20 شعبوں میں مزید 257 طلائی تمغوں کے لیے مقابلہ کریں گے، جن میں ملاکھمب اور یوگاسن جیسے دیسی کھیل بھی شامل ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ پہلی بار ان کھیلوں میں بہت سی چیزیں شامل کی جا رہی ہیں، جن میں یہ پہلا کھیلو انڈیا گرین گیمز بھی ایک ہے۔ گیمز میں قابل تجدید مواد ہوگا اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ یہ فضلہ سے پاک گیم ہوگا۔ اس کے علاوہ کھیلوں کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی موبائل ایپلیکیشن بھی تیار کی گئی ہے جس میں کھیلوں کے بارے میں تمام ضروری معلومات ہوں گی جسے ایک کھلاڑی کھیل سے پہلے اور دوران استعمال کر سکتا ہے، اس طرح شرکاء کو ڈیجیٹل انڈیا کے نظریہ سے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ سری ہری نٹراج اور دتی چند سمیت ٹریننگ دینے والے کئی کھلاڑی بھی گیمز میں حصہ لیں گے۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز یونیورسٹی سطح کے کھلاڑیوں کے لیے سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے اور اس کا مقصد یونیورسٹی کے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور مختلف کھیلوں کے لیے قومی ٹیم سلیکٹرز کی توجہ مبذول کرنے کے لیے قومی سطح کا لانچ پیڈ فراہم کرنا ہے۔ گیمز ڈی ڈی اور سونی6 پرسونی او ٹی ٹی پلیٹ فارم سونی لائیو کے ساتھ ساتھ آل انڈیا ریڈیو، پرسار بھارتی، کھیلو انڈیا سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔ یہ بھی پہلی بار ہے کہ نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) حصہ لینے والے کھلاڑیوں تک اطلاعات، تعلیم اور مواصلات کو پھیلانے کے لیے ایک ایپ کا استعمال کرے گی، تاکہ وہ ڈوپنگ کے خطرات کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ ہو سکیں۔

 

Related Articles