کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر،مارچ ۔پی ڈی پی اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک واقع ماتا شاردا دیوی مندر کے کھلنے کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈت بھی اس مندر کے کھلنے کے منتظر تھے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مندر کھلنا صرف یاترا تک محدود نہیں رے گا۔بتادیں کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے بدھ کے روز سرحدی ضلع کپوارہ کے کرناہ میں واقع ماتا شاردا دیوی مندر کا ای افتتاح کیا۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے اس مندر کھولے جانے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: یہ ایک اچھی بات ہے، ہم ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ ہمیں معاملات کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور شاردا دیوی مندر کو کھولنا ایک اچھی بات ہے۔ان کا کہنا تھا؛ یہ ایک ایسی بات ہے کہ جس کے کشمیری پنڈت بھی منتظر تھے وہ بھی چاہتے تھے کہ یہ مندر کھل محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی یہ اس مندر کا کھلنا صرف یاترا تک محدود نہیں ریے انہوں نے کہا کہ اب مظفر آباد روڈ اور راول کوٹ روڈ سے کیا جانے والا تجارت بھی بحال ہونے کی امید ہے۔حکومت پر ٹھیکہ داروں کو بلیک لسٹ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ٹھیکہ داروں کو بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے جو کبھی ملی ٹنٹ تھا لیکن پھر مین اسٹریم میں واپس آگیا اور اب ٹھیکہ داری کر رہا ہے ان کی انکوائری کراکے ان کو بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے۔

 

Related Articles