کپل شرما نے مداحوں کے دل جیت لیے

ممبئی،نومبر۔بھارتی معروف کامیڈین کپل شرما نے مداح کی درخواست قبول کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں میں اضافہ کر لیا ہے۔کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان و اداکار کپل شرما کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداح کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے اْن کی درخواست کو قبول کر لیا۔کپل شرما سے ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ ’اْن کی بیٹی ممبئی شہر میں پہلی بار آئی ہیں اور کپل شرما شو میں لائیو شرکت کرنا چاہتی ہیں، اْن کی بیٹی کپل شرما کا شو بے حد پسند کرتی ہیں، اْن کی فیملی کچھ دنوں کے لیے یہاں موجود ہیں۔‘کپل شرما سے درخواست کرتے ہوئے ٹوئٹر صارف نے مزید لکھا کہ ’پاجی پلیز ! اْنہیں اور اْن کی بیٹی کو ایک بار شو میں شرکت کا موقع دیں۔‘اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کپل شرما نے اپنے مداح کی درخواست قبول کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم کل شو کی شوٹنگ کرنے والے ہیں، اپنا نمبر مجھے بھیج، میری ٹیم آپ سے خود رابطہ کر لے گی، شکریہ۔‘

Related Articles