کویتی وزیر اعظم نے حکومت کا استعفا ولی عہد کے حوالے کر دیا

کویت،اپریل۔کویت میں آج منگل کے روز وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الصباح نے حکومت کا استعفا ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح کے حوالے کر دیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی (کونا) کے مطابق وزیر اعظم اور کابینہ کے ارکان نے آئین کی شق 91 کے تحت رواں سال 4 جنوری کو حلف اٹھایا تھا۔واضح رہے کہ اس روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں متعدد ارکان واک آؤٹ کر گئے تھے۔یاد رہے کہ 23 نومبر 2021ء کو امیر کویت کی جانب سے جاری فرمان میں شیخ صباح خالد الصباح کو کابینہ کا سربراہ مقرر کرتے ہوئے انہیں کابینہ کے نئے ارکان نامزد کرنے کی ذمے داری سونپی گئی تھی۔اسی ماہ امیر کویت کی جانب سے جاری ایک آرڈیننس میں شیخ صباح خالد الصباح کی سربراہی میں نئی حکومتی تشکیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ نئی کابینہ میں 15 وزراء￿ شامل تھے۔

Related Articles