کوہلی نے پنت، پانڈیا کی شاندار بلے بازی کے لیے تعریف کی

مانچسٹر، جولائی۔ہندوستان کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی نے رشبھ پنت کے ماسٹر کلاس اور ہاردک پانڈیا کی آل راؤنڈ مظاہرہ کے بعد ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔ ٹیم نے اتوار کو مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 2-1 سے جیت درج کی۔ ہندوستانی ٹیم ایک وقت 38 پر تھی، جہاں اس نے اپنے تین اہم کھلاڑیوں کی وکٹیں گنوادیں جن میں کپتان روہت شرما، شیکھر دھون اور کوہلی کی وکٹیں بھی شامل تھیں۔ تین اہم کھلاڑیوں کو کھونے کے بعد ٹیم کے دیگر بلے بازوں نے بہترین اننگز کھیلی، جہاں پانڈیا نے پنت کے ساتھ 115 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار شراکت داری کی اور خود 55 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔ کو ایپ پر جیت کا جشن مناتے ہوئے کوہلی نے ٹیم انڈیا کے کیپشن میں لکھا، ’’زبردست رن کا پیچھا اور زبردست سیریز‘‘۔ ساتھ ہی محمد شمی نے بھی ہندوستانی ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں جیت پر مبارک باد دی۔ شمی نے کیو ایپ پر کہا، ٹیم کو مبارک ہو، اچھے کھلاڑیوں نے ٹی20، او ڈی آئی سیریز جیتی ہیں۔ اسی وقت ہندوستانی ٹیم کے سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ پنت اور پانڈیا کے درمیان شراکت داری سے ہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں واپسی کرنے میں مدد ملی۔ انگلینڈ کی ٹیم 46ویں اوور میں 259 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ہندوستان نے ہدف 42.1 اوور میں حاصل کرکے سیریز 2-1 سے جیت لی۔ پنت نے اپنی پہلی ون ڈے سنچری اسکور کرتے ہوئے ہندوستان کو فتح تک پہنچایا۔

 

Related Articles