کوویڈ ویکسینیشن میں 201.68 کروڑ سے زیادہ ویکسین استعمال کی گئیں

نئی دہلی، جولائی ۔ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 201.68 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب ایک کروڑ 68 لاکھ 14 ہزار 771 ویکسین دی جا چکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 21 ہزار 411 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 100 ہو گئی ہے۔یہ متاثرہ کیسز کا 0.34 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 4.46 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 20 ہزار 726 لوگوں کو کووڈ سے آزاد کیا گیا ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 31 لاکھ 92 ہزار 379 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.46 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 80 ہزار 202 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل87 کروڑ 21 لاکھ 36 ہزار 407 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

 

Related Articles