کووڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز

نئی دہلی، مارچ۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کے 2151 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کووڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 11903 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 1.51 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1222 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.78 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 142447 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11336 کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.65 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

Related Articles